سیاست

وزیر اعظم کے اعلانات سے بھی کوئی فرق نہیں پڑنے والا، خاندانی سیاست کو تاریخی شکست کا سامنا ہوگا: امتیاز گلگتی

گلگت (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امتیاز گلگتی نے کہا ہے کہ اب اگر وزیر اعظم خود آ کر بھی ہنزہ میں اعلانات کرے تو اس سے انتخابی نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ عوام نے فیصلہ کر لیا اور خاندان کی سیاست کرنے والوں کو اس بار عبرتناک شکست کا سامنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سے ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات کے بعد کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بہت عرصے سے عوام پر ایسے افراد کو مسلط کیا جاتا رہا ہے جن کی علاقے میں کوئی وقعت اور حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن میروں کا آخری ہوگا اور اس کے بعد ان کی اقربا پروری کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ امتیاز گلگتی نے پارٹی سے اختلافات کے بعد آزاد امیدوار کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے لئے اپلائی بھی کیا تھا مگر وزیر اعظم کی ایما پر ٹکٹ گورنر کے بیٹے شاہ سلیم خان کو دی گئی، جس سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. None know him in Hunza, ITs constituency of educated People, who never votes against Government,Mir Ghazanfer`s vote bank is intact, this chap even can`t get 100 votes.

Back to top button