سیاست

جمیعت طلباء اسلام تحصیل چلاس کا اہم اجلاس،کالج یونٹ کی تنظیم سازی کی گئی

چلاس(بیوروچیف)جمیعت طلباء اسلام تحصیل چلاس کا اہم اجلاس،کالج یونٹ کی تنظیم سازی کی گئی۔اتفاق رائے سے صدر حمایت اللہ اور جنرل سیکرٹری رفیع اللہ کو نامزد کر دیا گیا۔نو منتخب کابینہ اور عہدیداران نے تعلیمی راہ میں حائل رکاوٹیں دور اور طلباء کے مسائل حل کرنے کے لئے جدو جہد کا عزم کیا۔اجلاس کی صدارت جے ٹی آئی جی بی کے کنوینر محمد اجمل قریشی نے کی۔جبکہ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بشیر احمد قریشی نے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ڈگری کالج کے طلباء سمیت کارکنوں اور عہدیداران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی جی بی بشیر احمد قریشی نے کہا کہ جمیعت طلباء اسلام ایک نظریے کا نام ہے۔طلباء فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر دلیل کی بنیاد پر اپنے کاز کو آگے بڑھائیں۔صدر جے ٹی آئی تحصیل چلاس امداد اللہ نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔شرکاء نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس کھولا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button