متفرق

عوام سے تحفظ کا احساس چھین کر حکومت اقتدار میں زیادہ دیر نہیں رہ سکتی، سائرہ ابراہیم کوآرڈینیٹر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین

 گلگت (پ ر) حکومت اہل تشیع کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے ،نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔عوام سے تحفظ کا احساس چھین کر حکومت اقتدار میں زیادہ دیر نہیں رہ سکتی۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر خواہر سائرہ ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی جبر کے آگے ہم ہرگز تسلیم نہیں ہونگے اور ظالم حکومت کے سامنے جھکنے سے موت کو ترجیح دینگے۔سانحہ 13اکتوبر کے مقتولین کی ایف آئی آر درج نہ کرنا انصاف کا قتل ہے حکومت کی اہل تشیع سے عناد کی یہ واضح مثال ہے کہ دن دھاڑے سات قتل ہوجاتے ہیں اور ان کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اگر انصاف کا یوں ہی قتل عام ہوتا رہا تو عوام کا حکومت کا اعتماد ختم ہوجائیگا اور پھر نتیجتاً علاقے کا امن خراب ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہیں اور صبر کے دامن کو تھامے ہوئے ہیں حکومت ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھے اور سرزمین گلگت بلتستان میں اہل تشیع کو دیوار سے لگانے کی سازشیں بند نہیں کی گئیں تو پھر وہ احتجاج کرینگے کہ تاریخ یاد رکھی گی،اس سے قبل کہ ہماے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے حکومت بیگناہ گرفتار افرادکو رہا کرکے دو خواتین سمیت سات افراد کے قتل کی ایف آئی آر درج کرکے ذمہ داروں کو گرفتار کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button