پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، نامزد امیدوار کو جیتانے کی پوری کوشش کریں گے، پریس ریلیز

پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، نامزد امیدوار کو جیتانے کی پوری کوشش کریں گے، پریس ریلیز

8 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

 ہنزہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ سکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ میں کوئی باہمی اختلاف نہیں ہے تمام عہداداران پارٹی امور کو خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پرنس سلیم خان پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کیلئے تمام عہدہداران و کارکنان بھر پور انداز میں متحرک ہیں ہم ہنزہ کے اس اہم نشست کو حاصل کرکے وزیر اعظم نواز شریف کو تحفہ دینگے۔

ضلعی صدر جان عالم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ہنزہ کو نہ صر ف ڈسٹرکٹ کا تحفہ دیا ہے بلکہ عطاآباد سانحے کے وقت عطاآباد کے متاثرین کی مدد کیلئے خود تشریف لاکر متاثرین کی حوصلہ افزائی کی اور میر غضنفر علی خان کو گورنر بناکر ہنزہ کے عوام سے اپنی محبت کا عملی ثبوت پیش کیا ہے ۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 28مئی کے انتخابات میں میر سلیم خان کو کامیاب کروانے کیلئے مسلم لیگ ن بھر پور کردار ادا کریگا اس اجلاس میں ضلعی قیادت جان عالم صدر ضلع ہنزہ ،جنرل سیکریٹری امین ایڈوکیٹ ،عرفان کریم صدر یوتھ ونگ ،جاوید اقبال صدر سب ڈویژن ہنزہ محمد رازق صدرگوجال کے علاوہ ضلعی اور سب ڈویژنل عہدہداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔