سیاست

پارٹی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے مجبورا استعفی دیا ہے، منظور کیا جائے، مسلم لیگ ن ہنزہ کے رہنما محبوب خان کا میڈیا بیان

ہنزہ(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر سابق رہنما محبوب خان نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی غلط پالیسوں اور ناانصافیوں کی وجہ سے مجبوراً پارٹی سے استفعی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ہنزہ میں کوئی وجود نہیں تھا۔ 1990ء میں اس علاقے میں پاکستان مسلم لیگ کی پہلی تنظم سازی میں نے کی تھی اور پارٹی کے ساتھ میری وابستگی دل اور جسم کے مانند ہے۔ لیکن مسلم لیگ ن کی غلط پالسیوں اور ناانصافیوں کی وجہ سے میں دل برداشتہ ہو چکا ہو ں اور مجبورا اپنا استفعیٰ میں نے وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے اجلاس میں ضلعی صدر کو اپنا استفعیٰ پیش کر دیا ہے۔ انہون نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ وہ میر استفعی قبول کرتے ہوئے پارٹی رکنیت سے فارغ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ہنزہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا سراسر غلط فیصلہ کیا ہے۔ ایک گھر میں تین تین عہدے دینا کوئی انصاف نہیں ہے۔  ایسا کرنے کی بجائے اگر میاں نواز شریف صاحب ہنزہ میں دوبارہ راجگی نظام بحال کرتا تو ایک ہی حساب تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے بیشتر کا رکنوں کو ایسامحسوس ہو تا ہے کہ پارٹی میں کارکنوں کی کوئی حثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے ضلعی سربراہان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے استفعی کو جلد از جلد منظور کیا جاے تاکہ ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حثییت سے حصہ لے سکوں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button