متفرق

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوارعزیز احمد نے سوست میں انتخابی مہم کاآغاز کردیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عزیز آحمد نے گزشتہ روز بالائی ہنزہ کے گاوں سوست میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ مہم  میں گلگت بلتستان تحریک انصاف کے صوبائی ڈپٹی آرگنائز فتح اللہ خان اور شاہ ناصر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر بالائی ہنزہ کے گاوں سوست کے عوام کثیر تعاد میں شریک ہوئے ۔ کپمین افس کے کے افتتاحی موقع پر تحریک انصاف کے نامز دامیدوار عزید آحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی نمائندگی ایک تعلیم یافتہ اور ایماندار رہنما ہی کر سکتا ہے انہوں نے پچھلے دور اقتدار کے جھوٹے وعدوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام ہنزہ کو گزشتہ دور حکومت نے پریشانی کے سواء کچھ بھی نہیں دیا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے ہنزہ کو تقسیم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ ہنزہ مایون سے لیکر چیپورس ، شمشال تک ایک ہے اور ان کی مفادات اور نقصانات ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے تین الگ الگ حصے ہیں مگر ہنزہ ایک ہے۔

اس موقع پرصوبائی ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے نہ صرف ہنزہ میں بلکہ پورے پاکستان میں تبدیلی کا خواب دیکھا ہے انشاللہ بہت جلد پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی گلگت بلتستان کے اخری ضلع ہنزہ سے شروع ہو کر پاکستان کے دیگر صوبوں سے چلتے ہوئے سندھ میں اختتام پزیر ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ برسراقتدار حکومت کی کرپشن پچھلے حکومت سے بہت ہی چھوٹا کرپشن ہامرے نظر میں آرہا ہے کرپشن تو کرپشن ہے مگر پاکستان مسلم لیگ ن نے ایسا ریکارڈ توڑا ہے جو سابق دور میں کسی پارٹی نے نہیں توڑا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سوست میں کمپین افس کے افتتاح کے موقع پر سوست کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button