متفرق

المناک ٹریفک حادثے میں بینک مینیجر سمیت چار افراد جان بحق ہو گئے

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان کے گاوں شتیال سے ملحقہ علاقے داریل روڈ پر موٹر کار کا المناک حادثے کا شکار ہوئی جس میں کوآپریٹوبنک کا مقامی منیجر ، کیشئر، سکیورٹی گارڈ اور ڈرائیورجاں بحق ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق حادثہ جمعے کی صبح پیش اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ داریل سے چلاس کی طرف آرہے تھے چلاس سے باخبر صحافی مجیب الرحمن کے مطابق بنک منیجر اپنے دوستوں کے ہمراہ چلاس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار بنے ۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

جاں بحق ہونے والوں میں کوآپریٹو بنک داریل برانچ کا منیجر سمیع اللہ ، کیشئرمحبوب اللہ ، پولیس کانسٹیبل عنایت الرحمن اور سید کریم شامل ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button