متفرق

شکایت کا موقع نہ ملے، پولیس نوجوان ضمنی انتخابات کے دوران مکمل طور پر غیر جانبدار رہیں گے، آئی جی نے ہدایت جاری کردی

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ گلگت بلتستان کی پہچان ہے، ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح ہر سال یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ان کی سیکیورٹی اور چیکنگ کے لئے نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ پولیس جوانوں کو چاہیے کہ ان کے ساتھ اچھا برتاو رکھتے ہوئے چوکیوں پر عزت سے پیش آئے۔  ان خیالات کا اظہار آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے ہنزہ سٹی تھانہ علی آباد میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کو انتظامیہ کی جانب سے گلگت بلتستان حدود پر سیاحوں کو انٹری کارڈ مہیا کیا جائے گا، جس کے بعد ہر بیرئیر پر ان کی انٹری نہیں کی جائے گی۔ بلکہ چوکیوں پر انتظامیہ کی جانب سے جاری شدہ کارڈ دکھانے کے بعد خوشی خوشی سیاحوں کو اپنے منزل کی طرح جانے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چائینہ ایڈ کی جانب سے فراہم کی جانے والی گاڑیوں کوسیاحوں اور مسافروں کی سیکیورٹی کے لئے گلگت بلتستان خنجراب تا بھاشہ تک خصوصی سیکورٹی تعینات کیا جائے گا ۔ انہوں نے ضلع ہنزہ پولیس کی کارکردگی پر اظہار کرتے ہوئے ہے ایس پی ہنزہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ہنز پولیس کاوشوں کی بدولت ہنزہ میں امن اور عوام کے ساتھ اچھاتعلقات ہیں۔ پولیس یونیفارم آپ کی پہچان ہے اس کی عز ت کرے جس کی صفائی ، ستھرائی کرتے ہوئے ایک ماڈل بن کر ڈسپلین کے ساتھ رہے ہمیں توقع ہے کہ ہنزہ پولیس کہ ایمانداری اور خلوص نیت سے عوام کی خدمت کرینگے۔

انہوں نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیپیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے مختلف سازشی عناصر کام کرتے ہیں ان پر کڑی نظر رکھی جائے، اور اس کے لئے خفیہ اداروں کا ہائی الرٹ رہنا بہت ضروری ہے۔

آئی جی گلگت بلتستان نے دربار میں پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہنزہ میں ضمنی انتخابات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس کے لئے سیاسی جماعتوں کا کمپین جاری ہے۔ انہوں نے پولیس نوجوانوں کو تاکید کی کہ جلوس اور جلسوں میں سیکورٹی فراہم کرنے کے علاوہ غیر جانبدار رہے تاکہ سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی کی شکایات کسی بھی امیدوار سے موصول نہ ہو۔

آ ئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال عوان نے کہا کہ اگر کسی پولیس جوان کو درپیش ہوتے ہیں تو ایس پیز کے ذریعے یا براہ راست ان تک پہنچائی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر اچھی کارکردگی دیکھانے والی پولیس جوانوں کو تعارفی سند کے ساتھ نقد انعامات سے بھی نواز ا۔

ایس پی ہنزہ شعیب وقار قریشی نے آئی جی پی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی علاقے کے پولیس جوانوں کو کوئی مشکلات پیش آتی ہیں تو آئی جی ذاتی دلچسپی لے کر مسائل کو حل کرتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button