گلگت( پ ر) حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا شدہ سنگین حالات اور گلگت بلتستان میں سٹرکوں کی بندش کی وجہ سے یہاں کے غیور عوام مشکلات کا شکار ہیں وہاں دور افتادہ علاقوں مین ڈاکٹروں کا نہ ہونا اور ادویات کی کمی کی وجہ سے مشکلات زندگی اور بڑھ گئی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس ضمن میں عوام ا لناس کی خدمت اور بھلائی کی خاطر مفت میڈیکل کیمپ ضلع گانچھے کے دور افتادہ مقام وادی تھلے میں 17تا 19مئی 2016کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں میڈیکل آفسیر، میڈیکل سپشیلسٹ، ماہر امراض چشم، ماہر امراض دانت، ماہر امراض دماغ، پیتھیالوجسٹ ، ماہر امراض زچگی اور لیڈی میدیکل آفسیر کی سہولیات مہیا کی جائے گی اس کے علاوہ لیبارٹری، ای سی جی اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مہیا کی جائے گی۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔