معیشت

محکمہ حیوانات کے زیرِاہتمام گانچھے میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے بعد تقسیم اسناد کی تقریب منعقد

گانچھے (اے آر رینگچن) لائیو سٹاک ڈیپارنمنٹ گانچھے کے زیر اہتمام تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں سیکشن افیسرسخاوت حسین معروف سماجی و سیاسی کارکن حاجی محمد اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی لائیو سٹاک ڈیپارنمنٹ گانچھے کے ٹیکنیکل ملازمین کو دو روزہ تربیتی ورکشاپ دی جس میں جانوروں کو کرم کش ادویات کے طریقہ استعمال اور اس کے پیداواری صلاحیت پر اثر اور جانوروں کو لاحق ہونے والے موجودہ بیماریوں اور ان کی علاج کے طریقے پر ڈاکٹر شاکر عباس نے ٹریننگ دی ضلع بھر سے 25ملازمین نے حصہ لیا سیکشن افیسرسخاوت حسین نے ان ورکشاپز میں حصہ لینے والے افراد میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کی

پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محمد نے کہا کہ لائیو سٹاک ڈپارنمنٹ اس وقت لائیو سٹاک پروڈیکشن کو بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں جس میں نئے ڈسپنسریز کی تعمیر مصنوعی نسل کشی ،ذیادہ پیداوار والے جانور زمنداروں کو فراہم کرنا ،جانوروں کو سبز چارہ فراہم کرنے کے لئے الفا الفا (گھاس) کے بیج نصف قیمت پر زمنداروں کو فراہم کرنا ،پیرا وٹینری سٹاف اور کسانوں کو لائیو سٹاک مینجمنٹ ،بیماریوں پر قابو پانے اور جانوروں کو کرم کش ادویات دینا شامل ہیں جن سے موجودہ جانوروں کی صحت اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کریس ،غواڑی اور مچلو میں مصنوعی نسل کشی کے کام باقاعدگی سے شروع ہوگا جس کی رسمی افتتاح حاجی محمد اقبال اور سیکشن آفیسرسخاوت حسین نے کیا ۔ سیکشن آفیسرسخاوت حسین اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کسی بھی ادارے کو اس کا ملازمین سرمایہ ہوتا ہے آپ کا کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے ہمارا کام ملازمین کی مسائل حل کرنا اور جتنا ممکن ہو وسائل کی فراہمی ہے کسی بھی ملازم کے لئے ٹریننگ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے بغیر ٹریننگ کے جدید بیماریوں کے علاج نہیں کر سکتے لائیو سٹاک ڈیپارنمنٹ میں ہمیشہ ملازمین کی یہ شکایت رہی ہے کہ پروموشن نہیں ہوتی سیکرٹری صاحب کی حکم پر میں نے اس مسلہ پر غور کرنے کے بعد آپ لوگوں کی تنظیمی نمائندے سے مل کر حل کیا جا رہا ہے ہم لائیو سٹاک ڈیپارنمنٹ کو خیبر پختون خواہ یا آزاد کشمیر کے طرز کا سیٹ آپ دیں گے جس میں سینئرملازمین کم از کم 16سکیل تک جا سکیں گے جو بھی ٹریننگ میں اور فیلڈ میں اچھی کارکردگی دکھائے گا ان کو گلگت و دیگر علاقوں میں ٹریننگ کیلئے بھیجے جائیں گے انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غلام محمد صاحب قابل اور حلیم افیسر ہے علاقے کو اور ملازمین کو انکی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے

اس موقع پر سیکشن آفیسرسخاوت حسین نے شرکائے ٹریننگ سے مختلف سوالات بھی کئے جن کے جواب میں شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے ٹریننگ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملی جدید طریقہ علاج اور لوگوں میں آگاہی کیلئے ہمیں نت نئے طریقے سیکھنے کو ملی۔حاجی محمد اقبال نے کہا ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ علاقے کی پالیسی ہم خود بنا رہے ہیں آپ سے پوچھ رہے ہیں آپ کے کیا مطالبات ہیں ،وٹینری کے حوالے سے عوام میں آگاہی بہت کم ہے آپ ان ٹریننگ کے زریعے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور لوگوں کو آگاہی فراہم کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button