کالمز

ہنزه کاانتخابی دنگل

شہزاد برچه

 کافی وقت ھوا مصروفیات کی وجه سے ہنزہ جا نہیں سکا. مگر دوستوں اور مختلف جماعتوں کے ارکان سے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ ہماری قوم گلگت بلتستان کی باشعور ,لکھی پڑھی اور پرامن قوم ھے.امید ھے علاقے کی عوام انتخاب میں اپنے ضیمر کی سنے گی اور امید وار بھی اس دوران ایک خوشگوار ماحول پیدا کرنگے۔

انتخابات کے اس عمل کے دوران دوسروں کی عزت نفس کا خیال رکھاجاۓ.انتخابات میں کامیاب ھونے کے لیے غیر جمہوری حربوں کا استعمال نه ہو۔ ہنزہ کی عوام کی علاقی ,لسانی و مذہبی تقسیم علاقے کو تباهی کی طرف لے جاسکتی ہے۔ امیدوار ں کو عوام کے سامنے اپنا دستور پیش کرنا چاهیے.جیت اور ہارسیاست میں ہوتی ررہی ہے، مگر سیاستدانوں کو الیکشن کے بعد بھی عوام کے درمیان رکھنا ھوگا.اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہدکرنی ہوگی۔

 2009 کے انتخابات سے پہلے ھنزه اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے تمام امید واروں کو ایک کانفریس میں دعوت دی امیدواروں نے یوتھ کے سامنے اپنا اپنا دستور پیش کیا که وه منتخب ھو کر عوام کے لیے کیا کریں گے. ہم نے اس وقت پورے گلگت بلتستان کو ایک پیغام دینے کی کوشش کی که انتخابات میں دیواروں پر چاکنگ کرنے ,ریلیوں پر پیسه خرچ کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف تقاریر کرنے کی بجاۓ امیدوار عوام کے سامنے ایک ساتھ آ کر اپنا نقط نظر پیش کریں.

ہنزہکی معاشی سیاسی اور سیاحتی حوالے سے دنیا بھر میں اہمیت سب کے سامنے ہے۔ آنے والے انتخابات اس مرتبه صرف ھنزه میں ہی ہو رہے ہیں، اس لیے ضرورت اس امر کی ہے که اس علاقے سے دنیا بھر کو ایک اچھا پیغام جاۓ.اور گلگت بلتستان کے سیاست میں بھی ایک انقلابی تبدیلی کا آغار بھی اس علاقے کے باشعور عوام کی وجه سے ہو.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button