گلگت بلتستان

ہنزہ کو پاکستان سے الگ کرنے کی باتیں کرنے والوں کو عوام مسترد کریں گے، پی ایم ایل این رکن قومی اسمبلی کا شاہ سلیم خان کے انتخابی جلسے سے خطاب

ہنزہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شاہ سلیم خان کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی عابد رضا نے کہا کہ آپ کا مقابلہ ان افراد سے ہے جو ملک کو کمزور کرنے اور ہنزہ کو پاکستان سے الگ کرنے کی باتیں کررہے ہیں ہنزہ کے عوام باشعور ہے وہ ایسے لوگوں کو مسترد کرینگے ہنزہ کے عوام نے میر صاحب کو الیکشن میں کامیاب کیا تو آپ کی محبت کے جواب میرغضنفر کو گورنر بنا کر دیا اور مجھے امید ہے کہ آپ اپنے محبت کے جواب میں شاہ سلیم خان کو جتواینگے ہنزہ سے توانائی کے مسائل کو عطا آباد پر پہلے فیز پر 27میگاواٹ کا پروجیکٹ لگا رہے ہیں اور عطا آباد جھیل پر ٹورسٹ ریزاٹ تعمیر کر رہے ہیں جس سے یہاں کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ بہت جلد وزیر اعظم آکر عطا آباد پر بجلی کے پروجیکٹ اور ریزورٹ کا افتتاح کریں گے اور ساتھ ساتھ بہت جلد ہنزہ میں یونیورسٹی کیمپس کا بھی افتتاح کریں گے اور یہی کیمپس 2018 میں ہنزہ یونیورسٹی تبدیل ہوگا اور ہم راکا پوشی اور دیگر 20 جگہوں پر چئیر لیفٹ لگا کر یہاں سیا حت کو فروغ دیا جائے گا اس دفعہ وزیر اعلیٰ نے تمام باہر کے ملکوں کا دورہ کیا اور انگلینڈ کے دورے میں ہم سیاحوں کے ویزے کے مسائل ختم کیا ہے جس سے یہاں پر ملکی اور خاص کر بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ا نہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قواتیں اقتصادی راہداری کے خلاف سر گرم ہیں یہ منصوبہ ملک کو اندھیروں سے نکالے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button