خبریں

ہنزہ یونین آف جرنلسٹس کا قیام، اجلال حسین صدر منتخب

ہنزہ (پ ر) ہنزہ پریس کلب کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہو اجس میں ہنزہ یونین آف جرنلسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، سینئر صحافی اجلال حسین ہنزہ یونین آف جرنلسٹ کے پہلا صدر منتخب جبکہ اسداللہ غازی جنرل سیکرٹری اور ذوالفقار بیگ سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔ ہنزہ یونین آف جرنلسٹ کے دیگر کابینہ اراکین میں نائب صدر عبدالمجید اور احمد برچہ، کامران علی جوائینٹ سیکرٹری شاہ بہرام بطور سیکرٹری خزانہ شامل ہیں، جبکہ پیار علی کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ہے۔

یونین آف جرنلسٹ کے صدر اجلال حسین اس سے قبل ضلع ہنزہ نگر پریس کلب کے نائب صدر کے طور پر تین سال، جبکہ ہنزہ پریس کلب کے صدر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ہنزہ پریس کلب کے سالانہ اجلاس میں صدر ہنزہ پریس کلب رحیم اللہ بیگ اور کابینہ نے کہا کہ اس سے قبل اجلال حسین نے بغیر کسی چھت اورزمین کے ضلع ہنزہ نگر اور ضلع ہنزہ میں صحافیوں کو درہیش مسائل دور کرنے اور پریس کلبوں کی بنیاد رکھنے میں بھر پور خدمات فراہم کی ہیں۔ ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور امید رکھتے ہیں کہ وہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس میں بدستور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button