صحت

پاک آرمی میڈیکل کور نے ڈاغونی گانچھے میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا

گانچھے(محمد علی عالم ) پارک آرمی میڈیکل کور کی جانب سے گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ علاقہ سب ڈاغونی میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک آرمی کے میڈیکل سپیشلسٹ ،ڈینٹل سرجن ،لیڈی ڈاکٹر اور دوڈاکٹر نے میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ کیااور ادویات دی گئی اس کے علاوہ ایکسرے اور پندرہ سو کے قریب کے لیباٹری کے ذریعے مریضوں کا فری معائنہ کیا فری میڈیکل کیمپ میں بلغار، ڈاغونی ،کھرکوہ اور تھلے کے تقریباً پانچ ہزار مریضوں کا چیک اپ کر کے ادویات دی اس موقع پر کرنل مبشر (144میڈیکل کور) نے کہا کہ میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی کے انتظامیہ کے سربراہ طارق حسین ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاغونی محمد اقبال ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرصادق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر حیدر ا ور پولیس نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا ہم ان کے شکرگزار ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاغونی سول ہسپتال کے ایکسرے مشین خراب تھے اس کو ہم نے فنکشنل کیا ہے اس کے علاوہ ہسپتال عملے کو ای سی جی کرنا سیکھا یا اور لیبارٹری ٹیسٹ کرنا سیکھایا تاکہ بعد میں بھی مریضوں کو سہولت ملے ۔

Ghanche Army pic

پاک آرمی 323سیاچن بریگیڈ کی طرف سے بلغار کھرکوہ ، ڈاغونی اور تھلے میں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیاراشن میں کھانے پینے کے سامان موجود تھے عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک آرمی ہر وقت مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کرتی ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button