Uncategorized

چلاس، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور دو کو زخمی کرنے والا گرفتار، اسلحہ برآمد

چلاس ۔ دیامر پولیس کے ترجمان انسپکٹر محمد وکیل کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق ضلع پولیس نے کاروائی کے دوران گزشتہ دنوں  تھلپن کے مقام پر شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے ایک شخص کی ہلاکت اور دو افراد کو زخمی کرنے کا موجب بننے والے مرکزی ملزم محمد ایاز ولد جنت خان کو اسلحہ آتشیں  سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔

ادھر ایک دوسری کاروائی کے دوران مقامی پولیس نے چلاس شہر میں قتل کی واردات میں نامزد ملزم عنایت اللہ ولد میر غیاث ساکن تھک کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی دیامر محمد شعیب خرم کا پولیس ٹیم کی کارکردگی پر شاباش ، قانون شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔  تفصلات کے مطابق دیامر پولیس نے گزشتہ دنوں چلاس کے نواحی علاقے تھلپن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم  جس کی فائرنگ کے باعث گولی لگنے کے سبب مسمی حور ولد زعفران جان بحق جبکہ صبور خان ولد غازی خان اور جمشید ولد منصور ساکنان تھلپن زخمی ہوئے تھے  کو آلہ جرم کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے ۔  ساتھان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button