ہنزہ (اکرام نجمی + اسلم شاہ )چائنا کٹنگ کے ماہرین ہنزہ پہنچے ہیں، چین سے تعلق رکھنے والے باورچی اور ڈرائیو ر کو چائنیز انجینیز ز بنا کر سیاسی جلسوں میں عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ہنزہ کے عوام باشعورہیں ایسے سیاسی مسخروں کے دھوکے میں آنے والے نہیں ہیں۔
ان خیالات کاااظہار آزاد امید وار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نیک نام نے کریم آباد ہنزہ میں سیاسی کمپین آفس کے افتتاح کے موقعے پر کیا ،انہوں نے مذید کہا حکمراں جماعت کے کچھ لوگ علی آباد ہنزہ میں پانی کے لیے ٹنل بنانے والے چائینز کمپنی کے انجینئرز کے طور پر اپنے چائنیز ملازمیوں کو عوام کے سامنے سیاسی جلسوں میں پیش کرتے ہیں اور کبھی چائنا سے بجلی پہنچانے کے جھوٹے وعدے اس لیے کرتے ہیں کہ عوام کے لیے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے اور اب یہ لوگ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے ہیں اس لیے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ ہنزہ کی آبادی اور رقبہ گلگت بلتستان کے کئی اضلاع سے زیادہ ہے اور ہنزہ کے لیے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ایک سیٹ ہونا اور آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ہنزہ کو نمائندگی نہ ملنا آج سے پہلے کے ہنزہ کے سیاسی نمائندوں کی ناکامی ہے،اس موقعے پر انہوں نے براشل کے عوام سے بھی ملاقات کی۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button