متفرق

عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان کی حمایت میں ہنزہ شناکی کے مختلف علاقوں میں ریلی

ہنزہ ( پ ر )ہنزہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عوامی ورکرز پارٹی نے ہنزہ شناکی کے علاقے حسین آباد ،مایون ،خانہ آباد اور ناصر آباد میں عوامی طاقت کا مظاہر ہ کیا، سینکڑوں کے حساب سے گاڑیوں، موٹر سائیکلز اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین ،نوجوان اوربزرگوں نے باباجان کی حق میں نعرے لگاتے ہوئے ریلی نکالی ۔جگہ جگہ پر عمائدین علاقہ اور عوام نے ریلی کا استقبال کیا اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کمپئن آفیسز کھولے، جن کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا۔

اس موقع پر عوامی وررکز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری فاروق طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو کامریڈ بابا جان سے نہیں بلکہ ظالم حکمرانوں و جابر حکمرانوں سے خطرہ ہے ،یہ لوگ نہ صرف پاکستان کی بلکہ چین کے دولت کو بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کامریڈ بابا جان سی پیک کے خلاف کہنے والے سنے کہ وہ سی پیک کے نہیں تمہاری محلات اور عوام کے وسائل لوٹ کر دولت بنا نے کے خلاف ہے ،باباجان اپنی زاتی مفاد کے خاطر جیل نہیں گیا ہے بلکہ ان مظلوم متاثرین کے خلاف جیل کے سلاخوں کے پیچھے بند ہے ۔فارق طارق نے کہا کہ یہ دو طبقہ کاجنگ ہے ایک جو عوامی وسائل سے محلات اور عیش و آرم کرنا چاہتے ہیں اور دوسرا جو عوام کو ان کے وسائل ان تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔

اس موقع پر عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے صدر ظہور الٰہی اور عمائیدین ہنزہ شناکی عباس خان ،شیراز ،کریم خان اور خواتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب ان سرمایہ داروں اور عوام کے وسائل لوٹنے والوں کے خلاف کامریڈ باباجان کی قیادت میں ا یک ہونے کی ضرورت ہے اورسابقہ ادوار میں عوام کے ووٹوں سے جیت کر سوست ڈرائی پورٹ میں لوٹ کھسوٹ،ٹھیکوں کے بندر بارنٹ،متاثرین عطاء آباد کے بے گناہ لوگوں کی قتل عام اور 400سے زائد نوجوانوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے FIRبنانے والوں کے خلاف ایک چھتری تلے جمع ہونے کی ضرورت ہے اوروہ چھری کامریڈ باباجان ہیں ۔

انہوں نے کہا باباجان وہ رہنماء ہیں جنہوں نے نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے 14دنوں کا تاریخی دھرنہ دیا جس کی وجہ سے آج 500ہزار کی گندم کی بوری کے بجائے 1100کی ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کامریڈ باباجان ہنزہ شناکی کے عوام کا متفقہ لیڈر ہے اور 28مئی کو نہ صرف شناکی بلکہ پوری ہنزہ سے باری اکثریت سے ان کو جتوایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button