متفرق

انتظار یعنی ہمیشہ حصار معرفت امام زمانہ ؑ میں رہ کر ہم لمحہ حیات کو تعجیل ظہور کے لئے وقف کر دینے کا نام ہے، آغاراحت حسین الحسینی

گلگت(پ۔ر) آئی ۔ او اور آئی ۔ ایس ۔او کے زیر اہتمام ولادت باسعادت حضرت امام آخرزمان ؑ کے حوالے سے عظیم الشان اجتماع مرکزی جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوا۔ جس میں مومنین کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و شعراء کرام اور منقبت خواں حضرت نے حضرت امام مہدی ؑ کی شان میں عقید ت کے پھول تچھاور کئے۔پروگرام سے خطاب کرنے ہوئے قائد ملت جعفر یہ آغاراحت حسین الحسینی نے فرمایا کہ حیات بشر کے مرحلہ آغاز میں بعثت انبیاء کے ذریعے جب سلسلہ ہدایت بشر کی ابتداء ہوئی تو آغاز میں ہی ہدایت کے مانع قوتیں بھی وجود پزیر ہوگئیں یو ں روز اول سے حق وباطل کے قوتیں باہم متصادم نظر آنے لگیں یہاں تک کہ قافلہ انسانی اپنے سفر کے اس مرحلہ تک پہنچا کہ جہاں ہدایت بشر کے لئے بنی آخرالزمان ﷺ کو معبوث بر سالت کیا گیا ۔ اور پھر خاتم الانبیاء کی نبوت و رسالت کے نتیجہ میں جہا ں نعمتوں کے اتمام اور دین کے کامل ہونے کی نوید دی گئی وہی نبی آخر الزمان کے امام مہدی ؑ آ خر الزمان ؑ میں تشریف آوری کی خبر بھی سنادی اور یوں صدر اسلام سے ہی کائنات کے آخر ی نجات وہندہ کا تصور نظریہ مہدویت کی صورت میں اسلامی مسلمات کاحصہ بنا دیا گیا۔ جیسا کہ حدیث رسول ہے کہ جو گیا اور امام زمانہ کی معرفت حاصل نہ کر سکا وہ جہالت کی موت مرا۔ لہٰذا آج ضرورت ہے کہ اپنی زندگی کو معرفت امام زمانہ ؑ کی کی حامل زندگی بنائیں اور وجود حضرت حجت حق کے لئے اپنے وجود کو حضرت کا فدیہ قرار دیں۔فداکاری و جانثاری کو اپنا شعار بنایا جائے ۔ اور انقلاب حضرت مہدی ؑ کیلئے ہمہ وقت کمر بستہ رہا جائے۔

آخرمیں تمام مقرین نے اتحاد بین المسلمین کے فروغ پر زور دینے ہوئے تمام حاضرین محفل سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button