متفرق

ہیلپنگ ہینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر کا الخدمت فاونڈیشن آفس کا دورہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان سماجی بہبود کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ہم نے پاکستان بھر میں الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ مل کر کئی پروجیکٹس کئے ہیں، ان خیالات کا اظہارکنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈز فضل الرحمن نے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے ریجنل دفتر کے دورے کے دوران صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن و دیگر زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تمام فلاحی اداروں کو مل کر سماجی خدمات کو پروان چڑھانا ہوگا، یہ ایک خوش آئند بات ہیکہ الخدمت فاونڈیشن دیگر اداروں کے ساتھ نہ صرف رابطے میں ہیں بلکہ جوائنٹ سرگرمیاں بھی کر رہے ہیں، ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ فلاحی اداروں کا کردار بہت اہم ہے اور گلگت بلتستان کی ترقی میں حکومت کے ساتھ مل کر الخدمت اور دیگر تنظیمیں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ، حکومت ایسے اداروں کی سر پرستی کریگی اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائیگا، صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے کہا کہ الحمداللہ الخدمت فاونڈیشن کے شعبے فعال ہو گئے ہیں اور ٹیم کی کاوشوں سے ایک فلاحی معاشرے کی طرف گامزن ہیں، لوگوں میں شعور پیدا ہو رہا ہے اور کئی افراد بلا کسی معاوضے کے رضاکارانہ طور پر ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ، اس موقع پر ریجنل پروگرام منیجر محمد طاہر رانا نے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی سابقہ کارکردگی سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button