گلگت بلتستان

پاک چین سرحدی علاقے سے چینی شہری اسلحہ اور گولیوں سمیت گرفتار

ہنزہ( اجلال حسین) پاک چاینہ بارڈر سرحدی علاقےمیں پاکستانی حدود میں  ہنزہ پولیس نے منگل کے روز کاروائی کر کے وانگ جیانچیو نامی چینی شہری کو تین مہنگے (یورپی ساخت) پستولوں ، دو سو سے زائد گولیوں،دوربین، قطب نما اور براعظم ایشاء کے نقشے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

منگل کے روز خنجراب بارڈر ایریا سے ایک چینی باشندہ کو ہنزہ پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقیات کے لئے گلگت ٹرانسفر کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چینی باشندہ چین سے ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچا، اس کے پاسپورٹ نمبر E48997648  پر ایک مہینے کا ویزہ لگا تھا۔ چودہ دن گزارنے کے بعد وہ اسلام آباد سے بذریعہ بس علی آباد ہنزہ اور پھر سرحدی قصبہ سوست پہنچ گیا، جہاں سے ایک ٹیکسی کے ذریعے وہ تصویر کشی اور سیر کرنے کا کہہ کر خنجراب پہنچا۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈرائیور کے مطابق چینی باشدہ راستے میں تصویریں کھینچنے کا کہہ کر خنجراب ٹاپ سے پہلے کار سے اتر گیا، اور پھر ڈرائیور کو آگے چلنے کا کہہ دیا، کیونکہ ڈرائیور کے بقول وہ مزید تصویریں بنانا چاہتا تھا۔

ڈرائیور انتظار کرتا رہ گیا، لیکن چینی باشندہ واپس نہیں آیا، جس پر ٹیکسی ڈرائیور نے نزدیک واقع چوکی پہنچ کر خنجراب سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو اس واقعے کی اطلاع دی۔

پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوے چینی باشندے کی تلاش شروع کردی، اور سڑک سے پرے ایک گلیشیر کے قریب اسے پکڑ لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چینی باشندے کے پاس موجود بیگ سے تین عدد یورپی ساخت مہنگے پستول، 200 گولیاں، نقشہ، قطب نما اور دوربین بھی برآمد ہوا ہے۔

اسلحے کی برآمدگی پر پولیس نے چینی شہری کو گرفتار کر کے سوست پہنچادیا جہاں انسدادِ دہشتگردی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو راتوں رات گلمت تھانہ شفٹ کردیا گیا، جہاں سے اسے گلگت پہنچا کر کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اورتحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button