مردہ بھینس گلگت بلتستان منتقل کرنے کی کوشش کرنیوالے مجرموں کو تین مہینے کے لئے جیل بھیج دیا گیا

مردہ بھینس گلگت بلتستان منتقل کرنے کی کوشش کرنیوالے مجرموں کو تین مہینے کے لئے جیل بھیج دیا گیا

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(بیوروچیف)مردہ بھینس گلگت بلتستان لانے کی کوشش ناکام ،دو ملزمان گرفتار اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے تین ماہ کے لئے جیل بھیج دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عزیزالرحمان نے تھور چیک پوسٹ پر پولیس کی مدد سے بھینسوں کے ٹرک پر چھاپہ مارا۔ٹرک میں بھینسوں کے درمیان مردہ بھینس کو برآمد کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کروالیا۔پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیش کیا۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز نے انہیں تین ماہ کے لئے جیل بھیج دیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔