عوامی مسائل

تعمیراتی کمپنی کی لاپرواہی سے غذر کے مختلف علاقوں میں ایس سی او سروس معطل

غذر( جاویداقبال) غذر روڈ پر تعمیراتی کام کرنے والے ٹھیکیدار کا عملہ اور محکمہ تعمیرات کی مشینری ایس سی او کے مین لائن اور کھمبوں کو گرا دیتے ہیں جس باعث پورے علاقے کیلئے سروس معطل ہو جاتی ہے جس سے ہزاروں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کئی بار اخبار کے زریعے ان محکمہ جات اور روڈ پر کام کرنے والے حکام کو پیغام بھی دیا گیا ہے اس کے باجود ایسے ادارے اپنا کام سیدھا کرنے کی کوشش میں دوسروں کا کام خراب کر دیتے ہیں اس سے نہ صرف ایس سی او کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ایس سی او سے منسلک ہزاروں لوگوں کا ضروری کام بھی خراب ہو کر رہ جاتا ہے۔یہ کام تب ٹھیک ہو گاجب تک ان عناصر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button