گلگت بلتستان

آل پارٹیزاسٹیرنگ کمیٹی کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چترال میں ایک ہنگامی اجلاس

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر) ضلع چترال کودرپیش مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز اسٹیرنگ کمیٹی کے صدر محمود عیسیٰ کے زیرصدارت ایک ہنگامی اجلاس ہوئی ۔اجلاس کے مہمان خصوصی سابق وزیربہبودآبادی وضلعی صدرپاکستان پیپلز پارٹی ممبر صوبائی اسمبلی چترال ٹو سیلم خان تھے، نظامت کے فرائض ال پارٹیزاسٹیرنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مولانامحمد شکورانجام دے رہے تھے ۔اجلاس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے صدوراورجنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبرصوبائی اسمبلی سیلم خان آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام کے شیڈول بناکر بھیجاہے اس کے مطابق ہردوہزار آبادی کے لئے چھ جنرل کونسلرز،دوخواتین،ایک کسان اورایک یوتھ کونسلرمنتخب ہونگے یہ ویلج لیول پرہونگے ایک ڈسٹرکٹ کونسل اورایک تحصیل کونسل کے لئے یوسی سطح پرنمائندے منتخب کئے جائیں گے ویلج کونسل کے غیرجماعتی انتخابات ہونگے ڈسٹرکٹ اورتحصیل کونسل میں پارٹی بنیاد پرالیکشن ہونگے اورپارٹی کے نشان پرالیکشن لڑیں گے،انہوں نے مزیدکہاکہ جوآزاد اُمیداورکامیاب ہونگے وہ بھی تین دن کے اندراندر کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے کے مجاز ہونگے ۔

ممبرصوبائی اسمبلی سیلم خان نے کہاکہ مرکزی وصوبائی حکومت چترال کی مسائل پرتوجہ نہیں دیتے ہیں لواری ٹنل کے حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ،این ایچ اے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اوردیگر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا مگرکوئی بھی اس حوالے سے دلچسپی لینے کیلئے یتارنہیں ہیں انہوں نے مرکزی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اگرلواری ٹنل پچھلے سال کی طرح نہیں کھولاگیا توہم اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے اگرکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تواس کے ذمہ دارمرکزی وصوبائی حکومت ہونگے انہوں نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سربراہوں سے کہاکہ ہم آپس میں صلح ومشورہ کرکے ایک لائحہ عمل تیار کریں گے یہ چترالی عوام کے زندگی اورموت کامسئلہ ہے ۔اس موقع پرآل پارٹیزاسٹیرنگ کمیٹی کے ممبر شریف حسین نے کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حکومت چترال کے مسائل پربالکل توجہ نہیں دیتاہے پاسپورٹ آفس سولہ دنوں سے بندہے جنریٹرکی موبیل آئیل تبدیل نہیں کرنے کی وجہ سے ہزارو ں افراد پریشانی سے دوچارہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ گولین گول ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے متاثرین کوابھی تک معاوضے نہیں دیے گئے ہیں اورکلاس فور کے پوسٹوں کوبھی سفارش کے بنیاد پردیتے ہیں چیئرمین واپڈا نے کو غذی کے عوام سے یہ وعد ہ کیاتھا کہ کلاس فور کے تمام پوسٹ متاثریں اورمقامی لوگوں کاحق ہے اس کے باوجود بھی اے این پی کے سنیٹر زاہدخان کی سفارش سے کئی لوگوں کوبھرتی کی ہے وہ ان کے گھروں میں کام کرتے ہیں اورمزیدبھرتیوں میں بھی ان کے سفارشی آتے ہیں۔اس موقع پر آل مسلم لیگ کے صدرشہزادہ خالد پرویز،پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ ،مسلم لیگ (ن)کے صدرسابق ایم پی اے سیداحمدخان ،جماعت اسلامی ،جماعت علماء

اسلام ،قومی و طن پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف اوردیگر جماعتی رہنماوں نے اپنے اپنے خیالات کااظہارکیا۔آخرمیں صدرمحفل محمود عیسیٰ نے صدراتی خطبے سے اجلاس کوبرخاست کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button