متفرق

دیامر کے عوام اپنے علاقے میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ضلع دیامر کے حدود میں پچیس پولیس موبائل گشت کر رہے ہیں، ایس ایس پی محمد شعیب خرم

چلاس(مجیب الرحمان)سی پیک پولیس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔جدید سہولیات سے آراستہ عوام دوست پولیس کی تعیناتی سے شاہراہ قراقرم پر سے خوف کی فضاء کا خاتمہ ہوا ہے۔مسافر بلاخوف و خطر سفر اور کہیں بھی رک سکتے ہیں۔سی پیک پولیس انکی تحفظ اور سہولت کے لئے چوبیس گھنٹے شاہراہ قراقرم پر موجود ہے۔ضلع دیامر کے حدود میں پچیس موبائل گشت اور پولیس چوکیوں میں جوانوں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔دیامر کے عوام امن پسند ہیں۔کسی کو علاقے میں بدامنی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے۔

ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی دیامر محمد شعیب خرم نے دیامر پریس کلب کے عہدیداران و اراکین کے وفد سے خصوصی گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ چلاس شہر میں کوئیک رسپانس فورس کو الرٹ کر دیا گیا ہے، لاء ان آرڈر خراب ہونے کی صورتحال اور لڑائی جھگڑے کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائیگا۔پولیس فورس کو مزید فعال بنانے کے لئے جدید تربیت دی جا رہی ہے۔اس مقصد کے لئے ساٹھ پولیس جوانوں کو آرمی کی زیر نگرانی تربیت کے لئے کھاریاں بھجوا دیا گیا ہے۔چلاس میں بھی جوانوں کو جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی تربیت فراہم کر دی گئی ہے۔ دیامرپولیس فورس کو ترقی یافتہ ملکوں کی فورس کے برابر لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ فرائض میں کوتاہی برتنے والے پولیس جوانوں اور آفیسران کو نہیں بخشا جائیگا۔دیامر کے انٹری پوائینٹس میں اسلحہ و منشیات سمگلنگ روکنے کے لئے سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔بغیر رجسٹریشن کے کسی کو داخلے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلحے کی نمائش پر سخت پابندی عائد کرد ی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ میں انکی ذمہ داریوں سے متعلق تمام احکامات دئے ہیں۔جن پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائینگے۔اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا جارہا ہے۔انکی گرفتاری کے لئے تمام حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ہائی پروفائل دہشتگردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو ملازمت اور نقد انعامات دئے جائینگے۔بابوسر ناران سڑک پر بھی سیاحوں اور مسافروں کی فول پروف سیکیورٹی کی جائے گی۔سیاحوں اور مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر انکی گاڑی میں پولیس اہلکار بٹھانے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے۔مسافروں کی شکایات کا ازالہ کر دیا جائے گا۔جگہ جگہ انٹری کی جھنجھٹ کے خاتمے کے لئے ٹورسٹس کارد جاری کر رہے ہیں۔تاکہ ہر چیک پوسٹ پر کارڈ دکھا کر وزگزار ہوسکیں۔ایگزٹ پر کارڈ واپس جمع کروائینگے۔ضلع دیامر میں ٹریفک کا نطام درست کردینگے۔ڈبل پارکنگ کا سلسلہ ختم ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے اور قانونی کاروائی کی جائے گی۔کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائنسس ڈرائیونگ ،کالے شیشے ،غیر قانونی نمبر پلیٹس ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائکل سواری کے خلاف بھر پور اور موثر ایکشن کیا جا رہا ہے۔ڈرائیورز کو ٹریفک اصولوں سے آگاہی کے لئے پمفلٹ شائع اور ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد بھی کر رہے ہیں۔ایس ایچ اوز جرگہ سسٹم کے بجائے قانونی کاروائی کو عمل میں لائینگے۔تمام ملزمان اب قانونی کاروائی سے گزریں گے۔

IMG_0711

بعد ازاں ایس ایس پی دیامر محمد شعیب خرم نے سی پیک پولیس کے جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کی طرح سی پیک پولیس بھی عوام کی محافظ اور خدمت گار ہوگی۔دوران سفر مسافروں کی مشکلات کو حل اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button