سیاست

ایک سال سے ہنزہ کی اسمبلی میں کوئی نمائندگی نہیں ہے، الیکشن کے التوی پر حیران و پریشان ہوں، وزیر بیگ رہنما پیپلز پارٹی

گلگت( پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء و سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان وزیر بیگ نے کہا ہے کہ میں ہنزہ کے ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر حیر ان و پریشان ہوں کہ اسکا کیا اخلاقی جواز ہے کہ عین موقع پر الیکشن کو ملتوی کیا ہے کیا ایسے کرنے والوں کو اس بات کا احساس ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں الیکشن لڑنے والوں کو کتنا معاشی بوجھ اور وقت کا ضیاع برداشت کرنا پڑے گا۔انہوں نے جمعہ کے روز ایک اخباری بیا ن دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے سب سے بڑے حلقے ہنزہ کو کس گناہ کی سزادی جارہی ہے ،گزشتہ ایک سال سے حلقہ 6ہنزہ کی اسمبلی میں کوئی نمائندگی نہیں ہے اور جان بوجھ کر اس حساس علاقے میں ہیجانی کیفیت پیدا کی جارہی ہے اور ظاہر یہ کیا جارہاہے کہ باباجان کے کیس کا فیصلہ کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا باباجان کو کسی الیکشن لڑنے والامخالف امیدوار نے جیل میں نہیں ڈالاہے بلکہ سٹیٹ نے اسکے خلاف مقدمات درج کئے ہیں اور عدلیہ کے ایماء پر گزشتہ کئی سالوں سے جیل کی ہوا کھارہے ہیں اور ورکرز پارٹی کے فانوس گجر کی ٹکٹ پر الیکشن لڑرہاہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف سے نواز شریف کا حمایت یافتہ ایک خائن اور مقروض کو کھلے عام الیکشن لڑھنے کی نہ صروف آزادی ہے بلکہ صوبائی اور مرکزی قیادت انکی کمپئین چلانے میں مصروف ہیں ۔گورنر غضنفر ،ماروی میمن کو ساتھ لے کر گاوں گاوں اور محلہ محلہ گھوم رہے ہیں ،پیسے اور بینظیر انکم سپورٹ پر وگرام کے فارم سادہ لوح خواتین میں تقسیم کررہے ہیں اور لوگوں کو حراساں کررہے ہیں کہ سلیم کو ووٹ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے ہونگے ۔اعلیٰ عدلیہ جس نے سوموٹو ایکشن لیکر الیکشنز کو ملتوی کرایا ہے اسی سے پرزور مطالبہ ہے کہ اسی طرح سلیم اور غضنفر کے خلاف بھی سوموٹو ایکشن لیا جائے ۔وزیر بیگ نے کہا جنہوں نے دربارہوٹل اور سوست ڈرائی پورٹ کے کروڑوں روپوں کا قرض اور انکم ہضم کرکے غریب لوگوں کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اعلیٰ سدلیہ سے توقع رکھتا ہوں کہ اعلیٰ عدلیہ کا دہرامعیارنہیں ہوگا۔ایک غریب کو پابند سلاسل اور ایک امیر کو کھلے عام غنڈہ گردی کی اجازت اور اسکے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعما ل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے غریب عوام اس رجحان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انشاللہ اس سے ہنزہ کے غریب ،امن پسند اور ترقی پسند عوام کے عزم و حوصلہ میں کوئی فرق نہیں آئیگا ،اس حساس علاقے میں گھناونے سازش کرنے والوں کا عزم اور حوصلہ سے مقابلہ کریں گے اور حکومت کے حمایت یافتہ سلیم کو شکست فاش دیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Uncle, no one is going to vote you this time except close relatives to whom u say that its election between your family and Mirs and wazirs, Yes in your tenure 70 ATA FIR registered against people of Hunza, and for one year none has registered, and that`s what you call representation.

Back to top button