تعلیم

یومِ تکبیر کے سلسلے میں بوائز ہائی سکول چلاس میں پروقار تقریب کا انعقاد

چلاس(مجیب الرحمان)یوم تکبیر کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چلاس میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سکول کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور اپنی تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے وطن سے محبت اور دفاع پر روشنی ڈالی۔اور ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنانے پر ایٹمی سائنسدانوں اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے جرات مندانہ اقدام کو سراہا۔تقریب کے مہمان خصوصی اے سی ایل آر محمد طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھائیس مئی ملکی تاریخ کا ہم ترین دن ہے۔اس دن ملک ناقابل تسخیر بنا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔اور پہلے اسلامی ایٹمی ملک بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔دشمن نے ایٹمی دھماکے کرکے ہماری خودمختاری اور سالمیت کو للکارا ۔مگر ہماری سیاسی قیادت اور سائنسدانوں نے ڈٹ کر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالکر عالمی دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن امیر خان اور ہیڈماسٹر ہائی سکول عامر ریاض سیاسی سماجی راہنماء حاجی مبین شاہ نے بھی خطاب کیا۔اور یوم تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button