چلاس(مجیب الرحمان)دیامر میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اور پہلی مرتبہ تمام سرکاری سکولز کے لئے سکیم آف ورک متعارف کروایا ہے۔سکیم آف ورک سے اساتذہ کی تعلیمی مہارت میں اضافہ اور استعداد کار میں مزید اضافہ،اور تعلیمی معیار بڑھے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر استور ریجن فریداللہ خان نے ڈائریکٹوریٹ میں اہم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے سکیم آف ورک کی تیاری میں دن رات محنت کی ہے۔سکیم آف ورک کی کاپیاں اے ای اوز کو فراہم کر دی گئی ہیں۔دو دن میں کاپیاں تمام سکولز میں پہنچا دی جائینگی۔اور فوری عملدرؤمد کیا جائے گا۔جس کے بعد جلد ہی نتائج سامنے آئینگے۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان