متفرق

غیر رجسٹرڈ کمپنی کے گارڈز رکھنے پر علی آباد ہنزہ میں ایک سرکاری اور ایک نجی بینک سیل

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ناقص سیکیورٹی انتظامات اور غیر رجسٹرڈ سیکورٹی کمپنیوں کے ملازمین کو بینک کی حفاظت پر مامور کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ایک سرکاری اور ایک نجی بنک کے برانچز کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے سی ہنزہ نے گزشتہ روز ہنزہ کے مختلف شیڈول بینکوں کی شاخوں پر چھاپہ مارا۔ اس دوران سیکورٹی کے ناقص انتظامات اور غیر تصدیق شدہ سکورٹی کمپنیوں کے اہلکاروں کو بینکوں کی حفاظت پر مامور رکھنے پر ایک نجی اور ایک سرکاری بینک کو سیل کر دیا ۔

اے سی ہنزہ نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہمارے چھاپے کا مقصد یہ ہے کہ بینکوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بسا اوقات سیکیورٹی اہلکاروں کے ارکان ہی ڈکیتیوں میں ملوث نکلتے ہیں۔ اسلئے لازمی ہے کہ محکمہ داخلہ کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ بینکوں کی حفاظت کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتہ قبل نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تھا لیکن اس پر عملدآمد نہ ہو سکا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. This chap is doing everything for his publicity stunt, Please raise voice for removing non local A.C becoz, he could not still have know any thing about law and order situation in Hunza.

Back to top button