سیاست

تانگیر، ضمنی انتخابات کے لئے آٹھ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے

چلاس(اسداللہ سے)حلقہ جی بی ایل اے 17دیامر 4تانگیرکے ضمنی انتخابات آٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے مسلم لیگ ن کے محمد عمران،جمعیت علمائے اسلام کے حاجی گلبر خان تحریک انصاف کے حاجی میرداد ،آزاد امیدوار حاجی شکرت، ملک کفایت ،حاجی پچکار، حاجی شرما خان اور خوش رحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔صوبائی وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل کی وفات کی وجہ سے یہ نشت خالی ہو گئی تھی ۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اس حلقے میں انتخابات کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے ۔شیڈول کے مطابق پانچ جون کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی ،گیارہ جون کو امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کی جائے گی ۔جبکہ تین جولائی کو ضمنی الیکشن کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ریٹرنگ آفیسر تانگیر فیاض احمد نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے پہلے روز آٹھ امیدواروں نے کاغزات حاصل کیئے جبکہ جمعہ کی شام چار بجے تک امیداور کاغذات حاصل کر سکتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button