سیاست

کسی بھی محکمے میں مالی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی، کیپٹن (ر)سکندر علی چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی

گلگت(پ۔ر) چیر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیپٹن (ر) سکندر علی نے کہا ہے کہ عوامی فنڈز فرد واحد کے جیب میں نہیں جانے چاہئے۔ محکمے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ، ابھی نظام تبدیل ہوچکا ہے کسی بھی محکمے میں مالی بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ محکمہ بلدیات نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ساتھ مثالی تعاون کیا ہے ۔ آڈٹ پیروں کا بروقت جواب دے کر ہمیں کافی آسانیاں پیدا کی ہیں اس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ بلدیات کے 2015-16کے آڈٹ پیروں کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ما ضی میں عوامی فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو بری طرح نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے علاقے کی ترقی متاثر ہو گئی اب ایسا کرنے نہیں دیا جائے گا۔جو بھی عوامی فنڈز کا غلط استعمال کرے گا وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے جوابدہ ہوگا۔

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان ممبر اسمبلی کاچو امتیاز حید ر خان، ممبر اسمبلی نسرین بانو محکمہ بلدیات کی سیکریٹری آصف اللہ اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ آڈٹ کی جانب سے محکمہ بلدیات کے آڈٹ پیروں کو پڑھ کر سنایا گیا اور محکمہ بلدیات نے آڈٹ پیروں کا جواب دیا۔ کمیٹی نے محکمہ بلدیات کے جوابات کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے تمام آڈٹ پیروں کو سیٹل قراردیا ۔ اجلاس میں کمیٹی نے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بھی سرہاتے ہوئے ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button