گلگت بلتستان

جدید ترین اسلحہ، بکتر بند گاڑیوں اور بلیٹ پروف جیکٹس کے لئے چالیس کروڑ روپے مخص کئے گئے ہیں، چیف سیکریٹری طاہر حسین کا پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب

سکردو(محمد علی انجم ) چیف سکرٹیری گلگت بلتستان طاہر حسین نے سکروو میں پولیس پاسنگ آوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کی اہلیتوں کو بڑھانے کے لیے جلد انقلابی اقدامات کیے جائیں گے ، محکمہ پولیس کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد محکمہ پویس کو جدید بکتر بند گاڑیاں بلیٹ پروف جیکٹس اور جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا ، جد ید اسلحہ بکتر بند گاڑیاں اور بلیٹ پروف جیکٹس خریدنے کے لیے 40کڑور روپے مختص کیے گئے ہیں 30جون تک چیزیں محکمہ پولیس کو فراہم کر دی جائیں گی ، انہو ں نے کہا کہ بلتستان پرامن خطہ ہے یہاں کے لوگ ملنسار اور مہان نواز ہونے کے ساتھ ساتھ پرامن بھی ہیں موجودہ حکومت تمام کام میرٹ کی بنیاد پر کر رہی ہے ملازمتوں میں میرٹ کی بنیاد پر بھریتاں کی جا رہی ہیں محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والے تمام موجودہ اہل کار اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے آئے ہیں ، پولیس اپنا لوگوں کے درمیان اپنا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدمات کرے ، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی زمہ داری ہے پولیس ملک کے ان دشمنوں سے لڑتی ہے جو نظر نہیں آتے ہمیں پاک افواج سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے پوری دنیا میں پاک فوج نے پاکستان کا نام روشن کر لیا ہے گلگت بلتستان کی پولیس باصلاحیت ہے یہ فورس بڑے بڑے دشمنوں کو شکست دے سکتی ہے پولیس کی کوششوں کی و جہ سے گلگت بلتستان پرامن خطہ بن گیا ہییہاں جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں آبادی کے لحاظ سے اگر بلتستان ریجن میں میں جرائم کے تباسب کو دیکھا جائے تو کرائم ریٹ صفر ہے گلگت بلتستان پولیس کی کوششوں کے باعث 9 سے زائد انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے کچھ دہشت گردوں کو سزا بھی دی گئی ہے موجودہ ڈی آئی کی نگرانی میں محکمہ پولیس ترقی کی منازل طے کر رہی ہے ، ہماری کوشش ہے کہ ہم پولیس کو تمام سہولیات فراہم کریں لیکن یہ محکمہ پولیس کی زمہ داری ہے کہ وہ سہولیات حاصل کرنے کے بعد اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ، جب تک پولیس مطمئن نہیں ہوتی اُس وقت تک معاشرہ بھی بہتر نہیں ہوتا بلتستان ریجن کے تمام تھانوں اور چوکیوں کی نئے سرے سے مرمت کرنے کے لیے اقدمات کیے جائیں گے ، بلتستان پرامن خطہ ہے میں نے پوری دنیامیں بلتستان جیسا پرامن خطہ کہیں نہیں دیکھا ، محکمہ پولیس کو جدید کمپوٹراز انوسٹی گیشن نظام سے متعارف کرایا جائے گا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button