خبریں

گنش کلاں ہنزہ میں‌تین ہفتوں‌سے آٹا غائب

ہنزہ ( بیورورپورٹ) ہنزہ کی قدیم بستی گنش کلاں میں تین ہفتوں سے آٹا غائب ۔ روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا۔ ہنزہ گنش کلاں میں ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں آٹا بحران شدت اختیار کرگیا ۔ گنش کے بیشتر گھرانوں میں آٹا دستیاب نہیں ہونے کی وجہ سے چاول پر گزارہ کرنے لگیں ۔زیادہ چاول کے استعمال کرنے سے بچوں اور بزرگوں کی پیٹ خراب ہونے کی شکایات ہیں ۔ عوام گنش نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ اور اسٹنٹ کمشنر ہنزہ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ گنش کلاں میں بھر وقت آٹا بحران ختم کرنے کے لئے کردار ادا کریں ۔کوٹے کی مد میں ملنی والی آٹا تین ہفتوں سے غائب ہے جس کی وجہ سے ماہ صیام کے مقدس ایام میں روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہیں ۔ کوئی پُرسان حال نہیں ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ رمضان المبارک کے دوران آٹے کے فراہمی یقینی بنائیں تاکہ ماہ صیام کا بابرکت مہینہ خیرو برکت سے گزر سکیں ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button