گلگت بلتستان

چینی باشندے کو اسلحہ سمیت سرحد تک پہنچنے سے روکنے میں ناکامی پر کاروائی، آئی جی نے سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو معطل کر دیا

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے )انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ دنوں چینی باشندے کے اسلحہ لیکر پاک چین سرحد تک پہنچنے کے واقعے کا نوٹس لیکر خنجراب سکیورٹی فورس کے انچارج انسپکٹر حمید، سب انسپکٹر اعجاز سمیت سیسٹم انچارج کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کیہدایت جاری کردی ہے۔

چینی باشندہ اسلحہ لیکر خنجراب باڈر تک پہنچ گیا تھا اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران پکڑ گیا تھا۔ آئی جی پولیس نے چینی باشندے کو گرفتار کرنے والے جوان کو نقد انعام اور تعریفی سند بھی دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button
%d bloggers like this: