کیریئر

اکبر حسین بلا مقابلہ استور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا صدر منتخب

استور (سبخان سہیل) استور میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے اکبر حسین بلا مقابلہ نئے صدر منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری غلام مرتضی بنے۔ استور میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات 29 مئی کو ہونے تھے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر کے لیے تین امیدوار میدان میں اترے تھے۔ لیکن اکبر حسین صدر کے امیدوار بن کے سامنے آنے پر تینوں امیدوار اکبر حسین کی خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ۔ جس کے بعد الیکشن کے بجائے سیلکشن کرکے بلا مقابلہ اکبر حسین کو پانچ سال کے لیے استور پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کا صدر جبکہ جنر ل سیکرٹری غلام مرتضٰی منتخب ہوئے ۔ اس موقعے پر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر اکبر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کا اور ان امیدوارں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنوں نے مجھے پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے بلا مقابلہ صدر منتخب کیا ہے ۔ میں ان کے اس اعتماد پر اترتے ہوئے پیرا میڈیکل کے ملازمین کے حقوق کے لیے دن رات کام کروں گا۔ اسے قبل بھی میں نے ملازمین کے حقوق کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھا ہے ۔ آج کے بعد میرے کاھندوں پر مزید ذمہ داری آئی ہے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبانے کی پوری کوشش کروں گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button