تعلیم

صوبائی حکومت تعلیمی ترقی کے لئے کوشاں ہے، ڈاکٹر اقبال وزیر تعمیرات

گلگت( فرمان کریم) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میرے حکم کے بغیر حلقہ 3میں اساتذہ کی ٹرانسفر کرنے سے باز آئے۔حلقہ 3میں اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ نہ رکا تو معاملہ کے ذمہ دار محکمہ تعلیم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اوشکھنداس میں گورنمنٹ گزلر ہائی سکول میں منعقدہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات مہماں خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ہم تعلیم کو مضبوط کر رہے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم پسند و ناپسند پر اساتذہ کو تعینات کر رہا ہے۔ حلقہ 3میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے میں محکمہ تعلیم اپنا کردار ادا کرے تاکہ میرے حلقے کے طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم اُن کے گھر کی دہلیز پر میسر ہو سکے۔

3

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جب تک خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہو گی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ تعلیم کی وجہ سے خواتین کے اندر اعتماد پیدا ہو گااور اپنے پاؤں پر کھڑی ہو نگی تو معاشرے ترقی کرے گا۔دنیا کے جس ملک نے بھی ترقی کیا ہے اُس میں کواتین کا بڑا کردار ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں ایران میں خواتین کی شرح تعلیم زیادہ ہے۔ا یران میں خواتین کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں ہے۔یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے طالبات کی حوصلہ افزائی ہو تی ہے ۔ میں بھی اس تقریب میں آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آیا ہو ں۔اُنہوں نے مذید کہا کہ اس سکول کو میں نے اپنے دور میں تعمیر کیا تھا اور آپ کے لئے کالج بھی میں اپنے دور اقتدار میں بناوں گا۔اور انشااللہ 4سال کے عرصے میں حلقہ 3تعلیمی میدان میں بہت آگے جائے گا۔اور خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دوں گا۔ خواتین کی تعلیم کے لئے تما م وسائل بروئے کار لاوں گا۔ اور سکول کے اساتذہ کسی دوسرے سکولوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اُن کو واپس لا کر دم لوں گا۔ تقریب میں صوبائی وزیر نے سکول انتظامیہ کو سکول میں درپیش مسائل پانی ، بجلی اور راستے کی تعمیر کی یقینی دہانی بھی کی ۔اُنہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ سکول میں پیار ومحبت اور امن کادرس دے تاکہ علاقے میں امن کی فضاء برقرار رہے۔

2

تقریب میں اے ڈی آئی محکمہ تعلیم عقیل حسین اور پرنسل نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سکول نے بچیوں نے خاکے اور ٹیبلو بھی پیش کئے۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے 20ہزار روپے نقد انعام بھی دیئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button