متفرق

رمضان الکریم ہمیں صلح جوئی، غمخواری اور برداشت کا درس دیتا ہے، مولانا عبدالسمیع امیر جماعت اسلامی

گلگت(پریس ریلیز)امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے رمضان المبارک کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہیکہ رمضان المبارک وہ با بر کت مہینہ ہے ، جو کہ ہمیں صلہ رحمی ، غم خواری اور برداشت کا درس دیتا ہے، امت مسلمہ اپنے آپ کو قرآن سے جوڑے اورتمام مساجد کو قرآن کے دروس سے منور کیا جائے، جماعت اسلامی گلگت بلتستان ماہ رمضان میں تمام اضلاع میں افطار پارٹیاں ، دروس قرآن اور ختم قرآن کانفرنس کا اہتمام کریگی ، انہوں نے مذید کہا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ، معیاری اشیاء عوام الناس کو پہنچانا اور غریبوں کو ریلیف دینا حکومت کی زمہ داری ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کریگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button