صحت

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور ‘کچرہ کنڈی’ کا مںظر پیش کر رہا ہے، سٹاف اپنی مرضی کے مالک، مریض بے بس

استور (تجزیاتی رپورٹ: سبخان سہیل ) استور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحت کی سہولیات  کی عدم فراہمی کے ساتھ ساتھ پینے اور واش روم میں استعمال کے لیے پانی نہ ہونے سے یہاں پر آنے والے مریض ٹھیک ہونے کی بجائے مزید بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع استور میں ڈیڑھ لاکھ کی آبادی کے لئے موجود واحد ہسپتال  اس وقت تمام تر سہولیات  سے محروم ہے ،ہسپتال  میں ایک چھوٹا  سا اپریشن کروانے کے لئے بھی سہولیات میسر نہیں ہیں، اور ہسپتال  میں مریضوں  کو ایک سر درد کی گولی تک نہیں ملتی ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال  میں دوایوں کی مد میں  آنے  والا بجٹ کہاں جاتا ہے کوئی  پوچھنے والا نہیں۔

ہسپتال میں غریب مریضوں  کو ایک گولی بھی نہیں ملتا ہے، مریضوں کو تمام ادویات باہر سے خریدنی پڑتی ہے۔

صفائی ستھرائی کا ایسا ناقص نظام ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال  اس وقت کچرا کنڈی کامنظر پیش کررہا ہے ہر کوئی  اپنی مرضی کا مالک ہے چاہے وہ ایم ایس ہو یا ڈاکٹرز یا پھر نرسنگ اپنی مرضی سے آتے ہیں اور مرضی سے جاتے ہیں مریض جتنا بھی سیریس ہو ان کو کوئی  فرق نہیں پڑتا  ہے ، استور ڈی ایچ کیو میں تعینات دونوں لیڈی  ڈاکٹرز بھی صرف خانہ پوری کی حد تک ہیں ڈیوٹی  کا کو ٹایم نہیں ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال مکمل لاورث بنا ہوا ہے یہاں ہسپتال  میں داخل ہوتے  ہیں یوں لگتا ہے کسی ویرانے میں داخل ہوا ہے ہسپتال  کے مین گیٹ سے ہی اس ہسپتال کی خستہ حالی کا اندازہ لگا جاتا ہے،براے نام ڈی ایچ کیو ہسپتال  کی بیڈشیٹ میں اتنی گندگی ہے کی اس پر لیٹنے والا مریض مزید بیماریوں  کا شکار ہوتا ہے

ڈی ایچ کیو ہسپتال  کے حوالے سےصوبائی  وزیر بلدیات کچھ روز قبل بڑے فخر کے ساتھ یہ دعوی کررہے تھے کہ استور میں ہیلتھ  کے نظام کو بہتر کیا گیا ہے۔ زمینی حقائق سے معلوم ہوتا ہےکہ یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے۔ حکمرانوں  کو سب ٹھیک ہے کہہ کر صرف ان کی شابا شی حاصل کرنے  کے لیے پوری قوم کے مستقبل کو تباہ  کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان کو چاہیے کہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور کبھی ڈی ایچ کیو ہسپتال  استور کابھی دورہ کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button