متفرق

ہلال احمر گلگت بلتستان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مقامی سطح پر رضاکاروں کی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، نور العین صوبائی سیکریٹری

گلگت(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری نورالعین نے کہا ہے کہ پاکستان ریڈکریسنٹ گلگت بلتستان سطح پر وقوع پزیر ہونے والی قدرتی آفات سے فوری اور موثر انداز میں نمٹنے کے لئے مقامی رضاکاروں کی استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے تاکہ آفات کے نقصانات میں کمی لانے میں مددمل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہلال احمر کی جانب سے رضاکاروں کے لئے’ ’برانچ ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم ٹریننگ‘‘ کے عنوان پرمنعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہلال احمر کے دائرہ کارکو گلگت بلتستان کے قریہ قریہ تک پھیلایا جائے مگر ادارے کے محدور وسائل اور مالی مشکلات کے سبب یہ خواب حقیقت سے تعبیر نہیں ہوپاسکا اسی لئے متبادل کے طورپر ہم دوردراز علاقوں اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کررہے ہیں تاکہ یہ لوگ اپنے اپنے علاقوں میں جاکر ہلال احمر کے سفیر کے طورپر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلال احمرنے ان تمام تر مسائل کے باوجود ابھی تک علاقائی سطح پر وقوع پزیر ہونے والے کسی قسم کے بھی ڈیزاسٹر کے دوران متاثرین کی مدد میں کوئی دقعہ فراگزشت سے کام نہیں لیا بلکہ ہرمشکل گھڑی میں ایک معاون ادارے کی حیثیت سے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جس کا خود حکومتی ارکان بھی اعتراف کرتے ہیں۔ ایک ہفتے پر محیط اس تربیتی ورکشاپ کے دوران رضاکاروں کو ریڈکراس ریڈکریسنٹ کی عالمگیر تحریک،ہلال احمر پاکستان کا تاریخی پس منظر،ادارے کی مختلف سرگرمیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی اور اس دوران مختلف حادثات وواقعات سے نمٹنے کی عملی سرگرمیاں بھی منعقد کروائی گئیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button