متفرق

ڈپٹی کمشنر شگر نے تسر میں زمین بوس ہونے والی زیرِ تعمیر بند کی دوبارہ تعمیر کا حکم جاری کردیا

شگر(عابد شگری)ڈپتی کمشنر شگر ڈاکٹر فہد ممتاز نے تسر میں دریاء پر زیر تعمیر بند زمین بوس ہونے اور وزیر پور میں بند پر جاری کام سست روی کا شکار ہونے کا نوٹس لیا، زمین بوس ہونے والی بند دوبارہ تعمیر کرنے اور وزیر مین جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر شگر ڈاکٹر فہد ممتاز کا تسر، گلاب پور اور وزیر پور میں دریائے شگر کے سیلاب سے بچاؤ کیلئے بنائی جانی والی حفاظتی بند اور پشتوں کی کام کا جائزہ لینے کیلئے ان علاقوں اور سائیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حفاظتی پشتوں کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیلاب سے بچاؤ کیلئے 11نئے سکیموں کا بھی اعلان کیا۔ان سکیموں کیلئے فنڈ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ریلیز گرانٹ سے فراہم کرینگے۔انہوں نے پی ایچ ای کی شگر میں جاری سکیموں کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے وزیر پور میں PHEکی سکیموں کی سست روی کا نوٹس لیا۔جہاں 600فٹ میں سے صرف 100فٹ بند مکمل ہوا۔انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے حکام کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی شگر کی تسر کے دورے میں دریائے شگر کے کنارے بنائے گئے 150فٹ لمبے حصے سیلاب آنے سے پہلے زمین بوس ہونے کا بھی نوٹس لیا اور پی ایچ ای کے حکام کو اس ناقص حصے کو دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button