گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے اندرون ملک دھماکہ خیز مواد میں استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹرکورڈز سمگل کرنے کی کوشش دیامر پولیس نے ناکام بنادی

چلاس: دیامر پولیس کے میڈیا افسر انسپیکٹر وکیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی پولیس نے کاروائی کے دوران گلگت بلتستان سے بڑی مقدار میں ڈیٹونیٹرکورڈز ( جو کہ دهماکہ خیز مواد کو کارگر کرنے میں استعمال ہوتا یے ) کو بذریعہ بس نمبر4047-BLN  اندرونِ ملک لے جانے کی کوشش ناکام کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوران تلاشی پولیس نے 7 بنڈلز ” ڈیٹونیٹگ کارڈز ” برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھور سب انسپیکٹر فقیر محمد اور ان کی ٹیم کی بروقت کاروائی سے خطرناک مواد خفیہ طریقے سے اندرونِ ملک لے جانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

پولیس نے بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ برآمد ہوئی-SHOتهانہ تهور اور ٹیم نے بروقت کاروائی کے ذریعے ملزمان کو گرفتارکر کے بس ڈرائیور اور کنڈ یکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button