معیشت

نگر اسقرداس میں فارمر فیلڈ ڈے منایا گیا

ہنزہ نگر(ذوالفقار بیگ ) نگر اسقرداس میں محکمہ زراعت اور لوکل سپورٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے فارمر فیلڈ ڈے منایا گیا ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایگری کلچر محمود اصغر تھے ۔ اُن کیساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفی کے علاؤہ ہنزہ اور نگر کے خواتین تنظیموں نے خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایگری کلچر محمود اصغر نے کہاکہ محکمہ زراعت جدید طریقے سے زراعت کے شعبے میں کام کررہی ہے۔ ہنزہ و نگر میں نرسریز اور ٹنلز پر تو جہ دینے کا بنیادی وجہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ اچھے اقسام کے بیج اور پودے علاقے میں مہیا کرنا ہیں ۔اس سے براہ راست زمینداروں کو فائندہ ملے گا۔ خواتین کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے لئے ٹنل دئیں گئے ہیں ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ سبزیوں کی پودے اُگا سکیں ۔محکمہ زراعت ہنزہ نگر کی عملی اقدامات قابل ستائش ہے ۔ محکمہ زراعت زمینداروں کو جدید طریقے کیساتھ تربیت دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ ہنزہ اور نگر کے تمام خواتین تنظیمات میں زرعی سرگرمیاں میں خاطر خواہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔ یہ علاقے کیلئے خوش آئند ہے یہاں کی کمیونٹی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔ جدید طریقے سے سبزیاں اُگاکر آپ لوگوں نے ثابت کیا کہ معاشرے میں آپ لوگوں کا کردار رول ماڈل ہے ۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ جب آپ ڈیپارٹمنٹ کی حوصلہ افزائی کریں گے توانشاء اللہ یہی ڈیپارٹمنٹ مستقبل میں آپ کیساتھ کام کرتا رہے گا ۔پہلے بھی آپ لوگوں نے تعاون کیا ہے جو جائیکا کا ہمارا پروجیکٹ چل رہا تھا اُس میں بھی آپ لوگوں کا تعاون رہا ہے ۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ کم زمینوں سے زیادہ سے زیادہ فائیدہ لے سکیں ۔ کیونکہ ہمارے پاس زمینوں کی کمی ہے لہذا یگری کلچر کے جدید طریقہ اپناکر اپنے آمدن میں واضع اضافہ کرنا ہے ۔آپ ڈیپارٹمنٹ کے حوصلہ افزائی کریں گے تو ڈیپارٹمنٹ مستقبل میں آپ لوگوں کے شانہ بشانہ کام کرے گا ۔

زیادہ سے زیادہ ٹنل لگانے کا مقصد آف سیزن میں تندرست سبزیاں فراہم کرنا ہے ۔ ڈائریکٹر زراعت محمود اصغر نے مزید کہاکہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ اسقرداس نگر گاؤں کے مرد،خواتین ملکر جو محنت کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے یہاں کے لوگ نہایت محنتی اور باشعور ہے ۔ ڈیپارٹمنٹ کا مقصد بھی یہی ہے کے خواتین تنظیموں کی مددسے بیج کے پودے لگاکر پورے ایریے میں تندرست بیج فراہم کیا ۔محکمہ زراعت زمینداروں کو جدید زراعت کے ساتھ ہمکنار رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا ۔

پروگرام میں خواتین آرگنائزیشن کے نمائندوں نے اپنی آرگنائزیشن کی سالانہ کارکردگی کا تفصیلی بریفنگ دی ۔جس پر محکمہ زراعت نے تسلی بخش قرار دیا ۔

پروگرام کے آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہنزہ نگر غلام مصطفی نے اجلاس میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہنزہ نگر بھر کے ایل ایس اوز کی محکمہ زراعت کیساتھ تعاون قابل تعریف ہے ۔ساس ویلی میں پھل و فروٹ بہت ہی اچھے قسم ہیں اس کی وجہ محکمہ زراعت کی خصوصی دلچسپی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ یہاں کے زمینداروں کے ساتھ ملکر مستقبل میں بھی کام کرے گے ۔علاقے کو جدید طریقے سے ہمکنار کرینگے ۔

پروگرام کے آخر میں محمد شفاء چیئرمین راکا پوشی ڈیولپمیٹ آرگنائزیشن نے کہاکہ ہم ڈائریکٹر محمود اصغر اور محکمہ زراعت کے مشکور ہیں کہ اُنہوں نے خصوصی دلچسپی لیکر ہمارے گاؤں میں پروگرام کا انعقاد کیاجس سے براہ راست علاقے کو فائدہ ملے گا ۔ یہاں کی خواتین تنظیموں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے انشاء اللہ یہ آرگنائزیشن پہلے سے زیادہ محنت سے کام کرے گی۔ محکمہ زراعت کیساتھ ملکر روزگار کے نئے مواقعے فراہم کرینگے ۔ آپ لوگوں کی ہدایات پر عمل کرکے ہر زمیندار اپنے بساط کے مطابق استعفادہ کرے گا ۔ اُنہوں نے ساس ویلی کے مسائل کا تفصیلی زکر کیا جس پر ڈائریکٹر زراعت نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button