سیاست

شغر تھنگ اور غواڑی ہائیڈرل پروجیکٹ کی منسوخی صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، ایم ڈبلیو ایم رہنما محمد ظہیر عباس کا بیان

شگر(عابد شگری)شغر تھنگ اور غواڑی ہائیڈرل پروجیکٹ کی منسوخی صوبائی حکومت کی نااہلی اور مسلم لیگ (ن) کا گلگت بلتستان سے علاقہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جبکہ ترقیاتی بجٹ سے 6ارب روپے کا واپس جانا صوبائی حکومت کی نااہلی کا زندہ مثال ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین شگر کے سیکریٹری تربیتی امور محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ شغر تھنگ اور غواڑی ہائیڈرل پروجیکٹ کی منسوخی صوبائی حکومت کی نااہلی اور مسلم لیگ (ن) کا گلگت بلتستان سے علاقہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہماری ترقیاتی بجٹ سے 6ارب روپے واپس جانا صوبائی حکومت اور ممبران اسمبلی کی نااہلی ناقص منصوبہ بندی کی علامت ہے۔اس وقت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع ناکام اور نامکمل منصوبوں کا قبرستان بنا ہوا ہے۔کوئی بھی پروجیکٹ صحیح طریقے سے مکمل نہیں ہوتا۔کمیشن در کمیشن اور محکمہ تعمیرات کے نااہل انجینئروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اکثرمنصوبے نامکمل ہے۔انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔جگہ جگہ کرپشن کا بازار گرم ہے اور تمام سرکاری محکمے بے لگام گھوڑے کی طرح من مانی اور اقراپروری کو عروج پر پہنچا رہا ہے۔گذشتہ سال آنے والی بدترین سیلاب کے متاثرین کو صرف دس کلو یوٹیلیٹی اشیاء تقسیم کرنے بعد ابھی تک کوئی امداد فراہم نہیں کیا گیا جبکہ صوبائی حکومت نے ایک ایک پائی کی نقصانات کا ازالہ کرنے کی بلند و بانگ دعویٰ کیا تھا۔انہوں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ناکامی کا تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button