Uncategorized

وفاق سے آنے والے سیکریٹریز اچھی طرح سے کام نہیں کر رہے ہیں، حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال کا ہنزہ میں تقریب سے خطاب

ہنزہ(ارسلان علی)صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹراقبال نے کہا ہے کہ وفاق سے آنے والی سیکریٹریز اچھی طرح سے کام نہیں کررہے ہیں جس کے باعث حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ گلگت بلتستان سے صرف ٹائم پاس کرنے کے لئے آتے ہیں ،گلگت بلتستان کے لوکل سیکریٹریوں میں سے کچھ کے علاوہ تمام سیکریٹریز اچھی طرح سے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے ہفتہ کے روز خضر آباد تا خانہ آباد روڑ کی میٹلنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نہ صرف ہنز بلکہ پوری گلگت بلتستان میں تیزی سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہاہے اور صوبائی حکومت او ر کابینہ کفائت شعاری سے کام کررہی ہے اور اس کی مثال وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سابقہ وزاعلیٰ اور گورنر کی طرح اسلام آباد میں گورنر ہاوس میں نہیں رہتے ہیں بلکہ گلگت بلتستان ہاوس میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہماری حکومت میں ہر چیز کو میرٹ کے مطابق ہوراہاہے اور جس میں NTSکے ذریعے ایجوکیشن میں بھرتیاں کروائی گئی ہیں اور جو ہمارے اور سابقہ دور میں فرق ہے ۔انہوں نے کہا جب خضرآباد پل کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اس سڑک کا بھی بہت جلد افتتاح کیا جائے گا جو ہم نے آج کرکے دیکھایا، انہوں نے اس سڑک کی میٹلنگ ایک سال کے اندر مکمل کرکے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خود اس کی افتتاح کے لئے تشریف لائینگے اور اس سڑک کا ٹھیکہ ایک اچھے ٹھیکیدار کے پاس ہے جس کے حوالے سے آج تک کوئی شکایات نہیں ملی ہے جو کہ وہ اپنے مقررہ وقت سے قبل مکمل کرکے دے گا ،خضر آباد پل ،ہمایوں پل سکردو اور بہت سے منصوبے جو ہم نے مکمل کئے یہ سب ہمارے سو دنوں کے ٹارگیٹ میں شامل تھا جو کہ ہم نے وقت سے قبل ہی پوراکر لیا ۔

ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جو بھی سیاح آتا ہے اس کو ہنزہ کو دیکھنے جانا لازمی ہوتا ہے اس لئے ہنزہ میں بجلی کا مسئلہ بھی بہت جلد حل کیاجائے گا،ن لیگ پر ہنزہ کے عوام نے جس اعتمام کا اظہار کیا تھا اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ہنز ہ کو مسلم لیگ ن نے گورنر ،خواتین کی مخصوص نشست بھی دی سے اور ارمان شاہ کی شکل میں گلگت بلتستان کونسل میں ہنزہ کی نمائندگی بھی دی ہے ۔انہوں نے کہا ن لیگ کے دور میں اقتصادی رہداری کے منصوبے کا افتتاح ہوا ہے جس سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پوری پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی اور اس سے ہنزہ کو قدرتی طور پر فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر رکن گلگت بلتستان کو نسل ارمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کی حکومت بنے ایک سال بھی نہیں ہوا تھااور خضرآباد پل کا افتتاح ہوا جو کہ اس سے قبل اس علاقہ کی طرف کسی نے بھی توجہ نہیں دیا تھا ۔انہوں نے کہا ہم میرٹ پر کام کرتے ہیں اور ہر جگہ میرٹ کو ترجیح دیتے ہیں ،ہمارے دور میں کوئی کام باقی نہیں رہے گا ہر کام اپنے وقت پر مکمل ہو جائے گا۔اس موقع پر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر فردوس احمد ،چیف انجینئررشید احمد ،اسلام شاہ ،عبداللہ خان و دیگر نے بھی خطاب کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button