سیاست

مسلم لیگ ن نے نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا، طارق میر ن لیگ گلگت بلتستان کے صوبائی نائب صدر مقرر

گلگت (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی صدر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سینئر پارٹی رہنماوں کیلئے عہدوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہیں پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق طارق میر کو پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا صوبائی نائب صدر، احسان علی کو مسلم لیگ ن گلگت ڈویژن کا نائب صدر، گلاب خان کو مسلم لیگ ن ضلع گلگت کا سینئر نائب صدر جبکہ اسلام الدین کو نائب صدر ضلع گلگت مقرر کردیا گیا حافظ حفیظ الرحمن نے مذکورہ عہدیداروں کا بحیثیت صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

پریس ریلیز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے نئے عہدیداروں کی سفارشات بھی صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو دے دی گئی ہے اس سلسلے میں یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے صوبائی صدر شہزادہ حسین مقپون سے عہدیداروں کی حتمی فہرست بھی طلب کرلی گئی ہیں جن کی منظوری آئندہ چند دنوں میں دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button