صحت

سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کی عمارت خالی کروانے کی کوشش ناقابلِ برداشت ہے، ظہیر عباس صدر وحدت فاونڈیشن شگر

شگر(عابد شگری)وحدت فاؤنڈیشن شگر کے صدر محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ گلگت میں سپیشل ایجوکیشن کی عمار ت کو سپیشل افراد اوربچوں سے خالی کرانے اور حکومت اس کو دوسرے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے۔دنیا بھی میں سپیشل بچوں کو خصوصی توجہ اور سہولیات فراہم کیا جارہا ہے تاکہ ان کو معاشرے باعزت مقام اور برابر مقام مل سکے۔معاشرے میں ان کی حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔یہاں کی سرکار ان کے الٹ انہیں سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان کی املاک اور سہولیات سنٹروں پر قبضہ کرنے کی ناپاک جسارت کررہے ہیں۔ہم حکوم کی ان عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔وحدت فاؤنڈیشن شگر ہمیشہ معذور اور سپیشل افراد حقوق کیلئے کوشاں رہا ہے اور آئندہ بھی ان کی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔اگر حکومت گلگت بلتستان نے سپیشل افراد کے سنٹر کو ختم کرنے یا ان پر قبضہ کرنے کی کوشش خم نہ کی تو ہم ان افراد کیساتھ سختت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button