سیاست

پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس سے میری صحت پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا، آئندہ بھی عوام کی ترجمانی کرتا رہوں گا، میجر (ر) امین

سکردو( انٹرویو،رجب علی قمر ) رکن صوبائی اسمبلی میجر ریٹائر امین نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس پر میرے صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ابھی تک کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا ہے میرے بیان پر شوکاز نوٹس جاری ہوا تو بھی میں احترام کرنے کا پابند ہوں پارٹی کا حق ہے کہ وہ شو کاز نوٹس بھیج دیں پارٹی کا وفادار کارکن ہوں اور رہوں گا میرے بیان کو بعض لوگوں نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے جو کہ علاقے اور عوام کی مفاد میں نہیں ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی ترجمانی کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ سکردو سمیت تمام اضلاع میں تقرریاں میرٹ پر ہونی چاہیے سپورٹس آفیسر کی غیر قانونی بھرتی پر آواز اُٹھانا جرم نہیں ہے۔

اُنہو ں نے کہا کہ ابراہیم ثنائی کی جانب سے مجھے قومی مجرم قرار دینے سے مجرم نہیں بنتا مجرم وہ ہے جو قومی مفادات کا سودا کرے ہم ہر فورم پر عوامی مفادات کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے ہم نے میرٹ کا نعرہ لگا کر اسمبلی تک پہنچا ہے میرٹ ہی ہماری اولین ترجیح ہے میجر امین نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے پانچ سال کرپشن اور لوٹ مار کرتے رہے ہیں جیالوں کو نوازنے اور چور دروازے سے بھرتی کرنا پیپلز پارٹی کا وطیرہ رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت حفیظ الرحمن کی قیادت میں سابقہ ادوار کاگند صاف کررہے ہیں جیالہ نوازی کلچر کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی ہے اب وہ ہماری حق اور سچائی کی آواز پر سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں گلگت سکردو روڈ بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی بنے گا ٹینڈر میں تاخیر کی وجہ کچھ ٹیکنکل ایشوز ہیں قائد محترم نواز شریف نے تین بار گلگت سکردو روڈ کا اعلان کیا ہے حالیہ ماہ خود وزیر اعظم نے گلگت سکردو روڈ کی تعمیر میں دلچسپی لیتے ہوئے این ایچ اے سے رپورٹ طلب کی تھی گلگت سکردو روڈ بلتستان کے عوام کا دیرنہ مطالبہ ہے اس اہم شاہراہ کی تعمیر مسلم لیگ ن کی اولین پالیسی میں شامل ہے جو کہ ہرصورت تعمیر ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button