متفرق

سادات ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کا قیام

چلاس(بیوروچیف) سادات ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کا قیام عمل میں لاکر مرکزی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔سادات ویلفئیر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سید جہانزیب کو صدر،سیدصابر شاہ کو نائب صدر،جنرل سیکریٹری سید شمس الدین،ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید بابر خان،سیکریٹری اطلاعات سید ورقہ شاہ،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سید یکہ بہادر ،سیکرٹری خزانہ سید رحمت نبی،ڈپٹی سیکرٹری مالیات سید لیاقت حسین،ڈپٹی پریس سیکرٹری سید حضرت یوسف،سید مفتی عالم،آفس سیکرٹری سید عبدالحنان،ڈپٹی آفس سیکرٹری سید عبدالغنی ،رابطہ سیکرٹری سید دیندار،ڈپٹی رابطہ سید قمر،ممبر ایگزیکٹیو باڈی سید ولی کو نامزدکر دیا گیا ہے۔نو منتخب صدر سید جہانزیب شاہ نے میڈیا کے رابطے پر بتایا کہ تنظیم کا مقصد انسانیت کی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کا فروغ ہے ۔تعلیم میں بہتری کے اقدامات غریبوں اور لاچاروں کی مدد ،سیلاب اور قدرتی آفات میں انسانیت کی خدمت اور تعاون سمیت دیگر فلاحی امور تنظیم کی ذمہ داری ہوگی۔جسے بہتر انداز میں سر انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button