متفرق

پاکستان میں سترہ سال سے کم عمر کے بیالیس لاکھ بچے یتیم ہیں، حبیب الرحمن صدر الخدمت فاونڈیشن

گلگت( فرمان کریم)صد ر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 42لاکھ بچے یتیم ہیں۔ جن کی عمر 17سال سے کم ہے ان یتیموں کی کفالت ہم سب پر فرض ہے۔15رمضان کو یوم یتیم مناکا اعلان کیا گیا ہے۔ اس لئے الخدمت فاونڈیشن کے ادارے آرفن کیئر نے بھی 15رمضان کو یوم یتیم بھرپور طریقے سے منا یا گیا ہے۔ اور گلگت بلتستان میں یہ ذمہ داری الخدمت فاونڈیشن نے سنھبال رکھی ہے جس میں بلا امیتاز ، بلا تفریق ان بچوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ 2013سے آرفن کیئر پروگرام کا اجراء ہو ا اب تک6ہزار تک کی تعداد موجود ہے۔ آرفن کیئر میں ہر بچے کو 3ہزار روپے ماہوار دی جاتی ہے۔ ان بچوں کو کتابیں، یونفارم، جوتے اور دیگر تعلیمی اخراجات دی جاتی ہے۔ تاکہ ان بچوں میں خود اعتمادی بڑھ سکے۔ اُنہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس گلگت بلتستان میں55سکولوں میں بچوں کو تعلیمی اخراجات فراہم کی جاتی ہے۔اور ہمارے پلان ہے کہ 2020تک ان بچوں کی تعداد میں 12ہزار تک اضافہ ہو۔ پریس کانفرنس میں ضلعی صدر الخدمت مقصود احمد اور پروگرام مینجر محمد طاہر رانا بھی شریک تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button