عوامی مسائل

کھرمنگ بھر میں جشن ولادت با سعادت حضرت امام حسن ؑ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) کھرمنگ بھر میں جشن ولادت با سعادت حضرت امام حسن ؑ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سلسلے میں جگہ جگہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ مرکزی محفل میلاد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مجاہد ملت یونٹ کے زیر اہتمام حسینیہ الزہرا حال مہدی آباد میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت شیخ حسن عسکری نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی نشست شیخ امجد نجفی فرزند شیخ محسن نجفی نے سنبھالی جبکہ معروف عالم دین ناظم اعلیٰ محمدیہ ٹرسٹ پاکستان سید عباس موسوی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ محفل میلاد میں علماء نے امام عالی مقام کی شان میں نظرانہ عقیدت کے پھول نچاور کیا محفل سے خطاب میں علما ء نے کہا کہ حضرت امام حسن پیغمبر اکرم ﷺ کے نواسے ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے چہیتے تھے آپ ؑ اسلام کی سربلندی اور وقار کو بچانے کی خاطرحکومت وقت کے صلح نامے پر دستخط کئے جبکہ آپ ؑ انتہائی صابر اور شفیق شخصت کے مالک تھے آپ ؑ نے سب کو صبر کی تلقین کی اوراپنے ناناﷺ کی امت کی اصلاح میں اپنی جان و مال قربان کئے ۔ بعدمحفل کی صدر شیخ غلام محمد عسکری نے دعا سے محفل کا اختتام کیا جبکہ آئی ایس او کی جانب سے شرکاء محفل میں افطاری کے بکٹ تقسیم کئے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button