سیاست

وزیر اعلی تانگیر ضمنی انتخابات میں مداخلت سے باز رہے، میر بہادر صوبائی جنرل سیکریٹری جے یو آئی

گلگت( نامہ نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ تانگیر کے حلقے میں مداخلت کرنے سے با ز رہے۔لیلۃ القدرکے روز الیکشن کرانا کسی طور پر درست نہیں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کو ملتوی کر کے علاقے میں خون خرابہ ہونے سے بچایا ہے جس کے ہم الیکشن کمشنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔فری اینڈ فیئر الیکشن کا نعرہ لگانے والے وزراء اپنے گریباں میں جھانکیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری میر بہادر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک طرف فری اینڈ فیئر الیکشن کا نعرہ لگاتی ہے تو دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ بھی ڈال رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک پھر لیلۃ القدر کے روز الیکشن کرانے کا فیصلہ غلط تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے حالات و واقعات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بعد از عید الیکشن کرانے کا فیصلہ کر کے احسن اقدام کیا ہے جس کے لئے مسلم لیگ ن کے سوا تما م پارٹیاں متفق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں الیکشن کے انعقاد سے جہاں عوام کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔وہاں پر رمضان المبارک کا تقد س پامال ہوتا۔ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے بروقت درست فیصلہ کیا۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آزاد حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر قائم رہیں اور تانگیر کے حلقے میں الیکشن عید کے بعد کرائے جائیں خدا نخواستہ فیصلہ تبدیل ہو گیا تو یہ صوبائی حکومت کے لئے نیک شگون نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تانگیر کے حلقے میں جمیعت علماء اسلام کی پوزیشن بہت مستحکم ہے اگر دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو حالات کے ذمہ دار صوبائی حکومت اور انتظامیہ ہوگی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button